جاں افروز
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جان کو روشن کرنے والا، خوش و مسرور کرنے والا، تروتازہ کرنے والا۔ عشاق کوں جاں افروز ہوا مہجور نے غم اندوز ہوا ( ١٧٣٧ء، دیوان قربی، ٥٢ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'جاں' کے ساتھ فارسی مصدر 'افروختن' سے مشتق صیغۂ امر 'افروز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی 'جاں افروز' بنا اردو میں بطورر اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٧ء میں "دیوان قربی" میں مستعمل ملتا ہے۔